زینب قتل کیس، حساس اداروں نے ایک اور اہم ویڈیو حاصل کر لی

زینب قتل کیس، حساس اداروں نے ایک اور اہم ویڈیو حاصل کر لی
زینب قتل کیس، حساس اداروں نے ایک اور اہم ویڈیو حاصل کر لی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)حساس اداروں نے زینب قتل کیس کے حوالے اہم ویڈیو حاصل کر لی جس میں مبینہ ملزم کو زینب کے گھرکے باہرچکر لگاتے دیکھاجاسکتاہے ،سکیورٹی اداروں نے ویڈیو حاصل کرنے کے بعد تحقیقات تیز کر دیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زینب قتل کیس کے حوالے سے تحقیقات کرنے والے حساس اداروں نے زینب کے گھر کی اہم سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کر لی ہے جس میں مبینہ ملزم کو وقوعہ کے روز زینب کے گھر کے باہر بے چینی سے چکر لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،مبینہ ملزم نے سرپرٹوپی،شلوارقمیض اورکوٹ پہن رکھاہے اور ہاتھ میں موبائل پکڑ کر گلی میں گھوم رہا ہے، تحقیقاتی اداروں نے مبینہ ملزم کے حوالے سے تحقیقات مزید تیز کر دی ہیں اورامید کی جا رہی ہے کہ سکیورٹی ادارے ملزم کو پکڑنے میں جلد کامیاب ہو جائیں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور