زینب کے قاتل سے متعلق معلومات دینے کیلئے پنجاب حکومت نے جو نمبر دئیے، سرعام ٹیم نے ان پر فون کیا تو کیا ہوا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا، دیکھ کر آپ بھی غصے سے آگ بگولہ ہو جائیں گے

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معصوم زینب کے قاتل کو گرفتار کرنے پنجاب حکومت اور پولیس کی جانب سے بڑے بڑے دعوے تو کئے جا رہے ہیں مگر اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی اور مجرم آزاد گھوم رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”یہ عمران خان کی بیگم بشریٰ بی بی نہیں بلکہ۔۔۔“ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا
پنجاب حکومت اور ڈی پی او آفس قصور نے زینب کے قاتل سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان کرتے ہوئے اشتہارات چھپوائے جس پر معلومات فراہم کرنے کیلئے کچھ نمبر بھی دئیے گئے۔ معروف ٹی وی پروگرام سرعام کی ٹیم نے 4 دن اس معاملے پر تحقیق کی تو اس دوران انہیں کچھ سراغ ملا جسے حکام بالا تو پہنچانے کیلئے جب حکومت کے دئیے گئے نمبروں پر رابطہ کیا گیا تو ایسا کام ہو گیا کہ آپ بھی غصے سے آگ بگولہ ہو جائیں گے۔
پروگرام کے میزبان اقرار الحسن کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب ان نمبروں پر رابطہ کیا گیا تو کسی نے فون ہی نہیں اٹھایا۔ اس سے حکام کی مقدمے اور مجرم کی گرفتاری میں دلچسپی اور سنجیدگی کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔وہ فیس بک گروپ جس نے معصوم زینب کے معاملے کا مذاق اڑانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی، ایسی ایسی تصاویر شیئر کر دیں کہ ہر پاکستانی کا خون کھول اٹھا، دیکھ کر آپ غصے سے آگ بگولہ ہو جائیں گے

اقرار الحسن نے ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا ”4 دن کی تحقیق کے بعد سرعام ٹیم کو زینب کے قاتل سے متعلق سراغ ملا۔ معلومات دینے کیلئے حکومت پنجاب اور ڈی پی او آفس قصور کی جانب سے دئیے گئے نمبروں پر رابطہ کیا گیا۔۔۔ یہ ویڈیو مکمل دیکھیں ، آپ کو ان کی سنجیدگی کا اندازہ ہو جائے گا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...