خواتین کی ریسلنگ کے دوران اس خوبرو خاتون ریسلر کو ایسی نازک جگہ پر لات لگ گئی کہ فوری طور پر ڈاکٹر بلانے پڑ گئے، کیریئر ہی ختم ہوگیا کیونکہ ۔۔۔

خواتین کی ریسلنگ کے دوران اس خوبرو خاتون ریسلر کو ایسی نازک جگہ پر لات لگ گئی ...
خواتین کی ریسلنگ کے دوران اس خوبرو خاتون ریسلر کو ایسی نازک جگہ پر لات لگ گئی کہ فوری طور پر ڈاکٹر بلانے پڑ گئے، کیریئر ہی ختم ہوگیا کیونکہ ۔۔۔

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈبلیو ڈبلیو ای سٹار سارایہ جیڈ روڈ ریگز (پیج ) کو ریسلنگ کے دوران ریڑھ کی ہڈی پر لات پڑ گئی جس کی وجہ سے انہیں شدید نوعیت کی انجری ہوئی، اطلاعات ہیں کہ ریڑھ کی ہڈی پر لگنے والی چوٹ کی وجہ سے پیج کا ریسلنگ کیریئر ختم ہوگیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ریسلر پیج کچھ عرصہ پابندی کا شکار رہنے کے بعد گزشتہ سال نومبر میں رنگ میں واپس لوٹیں لیکن 27 دسمبر کو ایک ریسلنگ کے دوران ان کی کمر پر پڑنے والی لات کی وجہ سے انجری کا شکار ہو کر دوبارہ رنگ سے آﺅٹ ہوگئیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پیج کو دوسری ریسلر ساشا بینکس نے پیچھے سے لات رسید کی جو ان کی ریڑھ کی ہڈی پر لگی، جس کے بعد پیج نے کئی بار کھڑے ہونے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکیں اور اپنے دائیں پہلو پر گر پڑیں۔پیج کی حالت کے باعث ریسلنگ روک دی گئی اور انہیں سٹریچر پر ڈال کر ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کا تاحال علاج جاری ہے۔

خبریں گردش کر رہی ہیں کہ پیج کے کندھے اور کمر پر آنے والی چوٹ کے باعث شاید وہ اب دوبارہ کبھی بھی ریسلنگ رنگ میں واپس نہ آسکیں ، اس حوالے سے ڈبلیو ڈبلیو ای اور پیج کی جانب سے آفیشل بیان آنا باقی ہے۔

ویڈیو دیکھیں

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...