عدلیہ کے دائرہ کارکی قبائلی علاقوں تک توسیع تاریخی سنگ میل ہے،مریم اورنگزیب

عدلیہ کے دائرہ کارکی قبائلی علاقوں تک توسیع تاریخی سنگ میل ہے،مریم اورنگزیب

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عدلیہ کے دائرہ کارکی قبائلی علاقوں تک توسیع تاریخی سنگ میل ہے،حکومت فاٹاکے عوام کی ملک کے آئینی،سیاسی نظام میں شمولیت اور حقوق کے تحفظ کویقینی بنائے گی۔

مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ بل کی منظوری فاٹاکے عوام کوپارلیمان کی جانب سے جمہوری تحفہ ہے،پوری قوم اورپاکستان کی سیاسی جماعتوں کومبارک دیتے ہیں،انشااللہ آنے والے وقت میں مزیدخوشخبریاں دیں گے۔

وزیرمملکت کا کہناتھا کہ پاکستان کی ترقی اورخوشحالی ن لیگ حکومت کی قابل فخرروایت ہے،حکومت نے آئینی، جمہوری، انتظامی حقوق قبائلی عوام کودے کرپاکستان کومضبوط کیا،انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے قبائلی عوام کوصدیوں پرانے سامراجی نظام سے نجات دلائی۔

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...