پشاور پولیس کی بڑی کارروائی ، اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام ، 7 ملزمان گرفتار

پشاور پولیس کی بڑی کارروائی ، اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام ، 7 ملزمان گرفتار

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا پولیس نے پشاور سے پنجاب اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلی ہیں جبکہ 7ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

ایس پی صدر سرکل پشاور شوکت خان کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے، یہ اسلحہ پشاور سے پنجاب سمگل کیا جارہا تھا۔ پولیس کی جانب سے برآمد کئے گئے اسلحے میں3ہزار247کلاشنکوف،121پستول ،22رائفل ،11ریپیٹر،1جی تھری،7نائن ایم ایم اور بڑی تعداد میں گولیاں شامل ہیں۔ اسلحہ ایک ہی سمگلر پرویز نامی شخص کا تھا، جو کہ پانی کے ٹینکر اور ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا۔ پولیس نے تمام اسلحہ قبضے میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...