”اگر آپ میں غیرت ہوتی تو میری بیوی پر غلیظ الزامات نہ لگاتے “صحافی نے معصوم زینب کے حوالے سے ٹوئٹ کیا تو نواز شریف کے داماد اور اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار نے اپنے دکھ کا اس طرح سے اظہار کردیا کہ آپ کو بھی صحافی پر بے انتہا غصہ آ جائے گا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار صحافی اسد کھرل کی جانب سے اپنی بیوی پر بے ہودہ الزامات لگائے جانے پر برس پڑے ۔مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسد کھرل نے پیغام دیا ”ننھی زینب کی سکول میں کی گئی عنوان بیٹی آخری تقریر سن کر آپ بھی رائے بغیر نہ رہ سکیں گے “اس پر جواب دیتے ہوئے علی ڈار نے کہا کہ ”کھرل صاحب آپ یہ ڈھونگ نہ ہی رچائیں تو بہترہے ،آپ کے اندر تھوڑی سی بھی انسانیت شرم یا غیرت ہوتی تو آپ کسی اور کی بیٹی جو کہ میری بیوی ہے اس پر غلیظ الزامات کا بازار گرم نہ کرتے ،آ پ کی حد تک اپنا مقدمہ اللہ تعالیٰ کے دربار میں چھوڑتا ہوں،آپ سے جواب روز محشر طلب کروں گا “۔

واضح رہے کہ چند دنوں قبل اسد کھرل نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس پر لکھا ہوا تھا”نواز شریف کی چھوٹی بیٹی اسما نواز بغیر شادی کے کیسے ماں بنی ۔۔۔ اور عربیوں کے ساتھ ۔۔دیکھئے اہم شخصیت نے رازوں سے پردہ ہٹا دیا “۔اس پیغام کے ساتھ ایک لنک شیئر کیا لیکن جب اس لنک میں ویڈیو پیغام دینے والے شخص کو دیکھا گیا تو وہ بظاہر کوئی پاکستانی شہری دکھائی دیتا ہے جس نے اسما ڈار پر الزامات کا بوچھاڑ کیا تھا ۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...