نو منتخب وزیر اعلیٰ بلوچستان نے حلف اٹھا لیا

نو منتخب وزیر اعلیٰ بلوچستان نے حلف اٹھا لیا
نو منتخب وزیر اعلیٰ بلوچستان نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) نو منتخب وزیر اعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں نئے قائد ایوان کے لئے آج ووٹنگ ہوئی ، اسمبلی میں نئے قائد ایوان کے لیے مجموطی طور پر 54 ووٹ ڈالے گئے جس میں سے عبدالقدوس بزنجو نے 41 اور سید لیاقت علی نے 13 ووٹ حاصل کیے۔اس طرح عبد القدوس بزنجو چار سالوں میں تیسرے وزیر اعلیٰ منتخب ہوگئے، نو منتخب وزیر اعلیٰ کا تعلق مسلم لیگ (ق) سے ہے۔ انتخاب کے بعد نو منتخب وزیر اعلیٰ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا، حلف برداری کی تقریب گورنر ہاﺅس میں منعقد ہو ئی جبکہ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے نو منتخب وزیر اعلیٰ سے عہدے کا حلف لیا۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...