جاپان میں نادار افراد کو کام کے عوض کھانا دینے والا ہوٹل

جاپان میں نادار افراد کو کام کے عوض کھانا دینے والا ہوٹل

ٹوکیو(صباح نیوز)جاپان میں واقع ایک ہوٹل میں غریب اور نادار افراد کو کام کرنے کے عوض کھانا دیا جاتا ہے۔

چائنا ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق 'میرائی شکودو' نامی یہ ہوٹل 33 سالہ سابق انجینئر سیکائی کوبیاشی نے جاپان کے شہر ٹوکیو کے علاقے جنبوچو میں کھولا ہے جہاں کوئی مستقل عملہ نہیں رکھا جاتا۔ہوٹل کا اصول ہے کہ یہاں ایسے لوگ کام کرسکتے ہیں جن کے پاس کھانا خریدنے کے لیے پیسے نہ ہوں۔خاتون سیکائی کوبیاشی صبح 12 بجے ہوٹل کھولتی ہیں اور خود کا ونٹر پر خدمات سرانجام دیتی ہیں۔سیکائی کوبیاشی،ان افراد سے ہوٹل کی صفائی ستھرائی، سجاوٹ اور اشیا کی ترتیب دینے کا کام کرواتی ہیں، جن کے پاس کھانا خریدنے کے پیسے نہیں ہوتے اور پھر وہ ان افراد کو پیسے دینے کے بجائے انہیں کھانا کھلاتی ہیں۔انہوں نے اپنے ہوٹل میں 2 شفٹوں کا تعین کر رکھا ہے، پہلی شفٹ لنچ کے اوقات میں موجود ہوتی ہے جو لوگوں کے کھانے کا آرڈر لیتی ہے اور انہیں کھانا پیش کرتی ہے جب کہ دوسری شفٹ میں ہوٹل کی صفائی کی جاتی ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...