’تم مجھے اپنا نمبر دو میں تمہیں فون کر کے بتاﺅں گا کہ ۔۔۔‘ ماہرہ خان کے 8 سالہ بیٹے اذلان نے معروف ہالی ووڈ اداکارہ ایماواٹسن سے اس کا نمبر مانگ لیا

’تم مجھے اپنا نمبر دو میں تمہیں فون کر کے بتاﺅں گا کہ ۔۔۔‘ ماہرہ خان کے 8 ...
’تم مجھے اپنا نمبر دو میں تمہیں فون کر کے بتاﺅں گا کہ ۔۔۔‘ ماہرہ خان کے 8 سالہ بیٹے اذلان نے معروف ہالی ووڈ اداکارہ ایماواٹسن سے اس کا نمبر مانگ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا بیٹا اذالان کہنے کو تو صرف 8 سال کا ہے لیکن بہت ذہین اور شرارتی بچہ ہے اس نے ہالی ووڈ کی کامیاب ترین فلم میں ایسی خامیاں ڈھونڈھ لیں جو بڑے بڑے ہدایت کاروں کی نظروں سے اوجھل رہ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان کے 8 سالہ بیٹا اذلان نے اپنی ماں ماہرہ خان کے ٹوئٹر اکاونٹ سے ہالی ووڈ اداکارہ ایما واٹسن کو پیغام بھیجا اور ان کا نمبر طلب کیا۔گزشتہ روز ماہرہ خان کے ٹوئٹر اکاونٹ سے ایک پیغام بھیجا گیا تھا جس میں لکھا تھا” ایما واٹسن میں اذلان ہوں، آپ کا بہت بڑا مداح ہوں اور آپ سے بات کرنا چاہتا ہوں۔ میں نے آپ کی فلم”بیوٹی اینڈ دی بیسٹ“میں کچھ غلطیاں دیکھی ہیں اور ان غلطیوں کے بارے میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں آپ مجھے اپنا نمبر بھیجیں“۔

گزشتہ سال ریلیز ہونے والی فلم ”بیوٹی اینڈ دی بیسٹ“ 2017 کی کامیاب ترین فلم تھی جسے بڑوں کے ساتھ بچوں نے بھی بہت پسند کیا تھا دیگر بچوں کی طرح اذلان نے بھی یہ فلم دیکھی لیکن صرف ایک شائق کی طرح نہیں بلکہ کسی ناقد کی طرح اور اس چھوٹے سے بچے نے ہمت دکھاتے ہوئے فلم کی مرکزی اداکارہ ایما واٹسن کو پیغام بھی بھیج دیا۔



ٹوئٹ وائرل ہونے کے بعد ماہرہ خان نے وضاحت میں ایک اور ٹوئٹ کی جس میں لکھا تھا ان کا بیٹا اداکارہ کا بہت بڑا مداح ہے اس کے باوجود اس نے فلم میں 10 خامیاں تلاش کی ہیں۔ بعد ازاں ماہرہ خان نے یہ دونوں ٹوئٹس اپنے اکاونٹ سے ڈیلیٹ کردیں۔اس وقت تک بہت سارے صارفین ٹوئٹ پر تبصرے کرچکے تھے ایک صارف نے لکھا ”کسی لڑکی سے نمبر حاصل کرنے کا کیازبردست طریقہ ہے، جب کہ ایک اور صارف نے اذلان کو مستقبل کا فلم ڈائریکٹر قرار دیا۔

مزید :

تفریح -