جرمنی، دریائے رائن میں سیلاب بحری جہاز پل سے ٹکراگیا

جرمنی، دریائے رائن میں سیلاب بحری جہاز پل سے ٹکراگیا
جرمنی، دریائے رائن میں سیلاب بحری جہاز پل سے ٹکراگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن(صباح نیوز)جرمن شہر کولون میں دریائے رائن میں سیلابی پانی اونچی سطح پر پہنچنے کے باعث ایک بحری جہاز ریلوے پل سے ٹکراگیا۔
جرمن ریلوے کمپنی نے بتایا کہ ایک بحری جہاز کولون شہر میں رائن پر بنے اس ریلوے پل سے ٹکرا گیا، جو جنوبی پل کہلاتا ہے۔دریاؤں اور آبی راستوں پر ٹریفک کی نگرانی کرنے والی پولیس کی طرف سے بتایا گیا کہ اس حادثے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ماہرین نے جائزہ لینے کے بعد پل کو ریلوے ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دیا ہے۔واضح رہے کہ جر منی کے تقریبا سارے ہی دریا ان دنوں سیلاب کی زد میں ہیں اور جرمن حکام نے یورپ کے طویل دریا رائن میں معمول کی تجارتی جہاز رانی گزشتہ کئی دنوں سے بند کر رکھی ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں