ٹورنٹو،ایک شخص کا حجاب پہنی پاکستانی نژاد کینیڈین 11سالہ طالبہ پر حملہ

ٹورنٹو،ایک شخص کا حجاب پہنی پاکستانی نژاد کینیڈین 11سالہ طالبہ پر حملہ
ٹورنٹو،ایک شخص کا حجاب پہنی پاکستانی نژاد کینیڈین 11سالہ طالبہ پر حملہ

  

اوٹاوا(صباح نیوز)کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ایک شخص نے حجاب پہنی پاکستانی نژاد کینیڈین 11سالہ طالبہ پر حملہ کردیا۔ 

غیرملکی میڈیاکے مطابق حملے کاشکار ہونیوالی خولہ نعمان نامی پاکستانی نژاد کاکہنا تھا کہ ملزم نے حجاب قینچی سے کاٹنے کی 2 بار کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور حلیے سے ایشیائی باشندہ لگتا ہے، جس کی عمر 20 سال ہے ،تاہم ملزم کی تلاش جاری ہے ۔دوسری جانب کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈونے بھی واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

مزید : بین الاقوامی