ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (اتوار)کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (اتوار)کا دن کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (اتوار)کا دن کیسا رہے گا ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حمل
13جنوری اتوار۔کسی پرانے دوست سے ملاقات کا امکان ہے۔ ماضی کی کسی پرانی غلطی کو داہرنے کی کوشش نہ کریں۔ سفر کرنے کا ارادہ فی الحال ملتوی کر دینا بہتر رہے گا۔
ثور
13جنوری اتوار۔ ملازمتی امور کی ادائیگی کے دوران افسران بالا یا اپنے ساتھیوں سے اُلجھنے کی کوشش نہ کریں۔ دور دراز کے مقام پر لوگو سے کاروباری نوعیت کا رابطہ ہو سکے گا۔
جوزا
13جنوری اتوار۔ نئے لوگوں سے ملاقات ہو سکے گی۔ کسی تقریب میں شرکت کا موقع ملے گا۔ نیا کام شروع کرنا مبارک ثابت ہو گا ۔ دوسروں کے ساتھ گفتگو کرتے وقت محتاط رہیں۔
سرطان
13جنوری اتوار۔ نجی امور کی تکمیل کے سلسلے میں کوشاں رہیں گے۔ کام کے ساتھ ساتھ اپنی صحت پر بھی توجہ دیں ۔ کسی منصوبے سے مالی فوائد کا حصول ممکن ہوگا۔
اسد
13جنوری اتوار۔ روز مرہ معمولات حسب سابق طے ہونگے کوئی بھی نیا کام کرنے سے پہلے اسکے متعلق اچھی طرح معلومات حاصل کر لینا مفید رہے گا۔
سنبلہ
13جنوری اتوار۔ کسی ساتھی یا شریک کار کا مشورہ سن لینے میں کوئی مذائقہ نہیں ہے۔ ماتحت اور ساتھی عملے سے ہوشیار رہیں ۔آپ رومانوی امور سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
میزان
13جنوری اتوار۔ رفاہی کاموں میں شرکت کر کے خوشی اور سکون محسوس کریں گے۔ کسی نئی تنظیم وغیرہ میں شمولیت اختیار کر سکیں گے۔ حلقہ احباب وسیع ہوگا۔
عقرب
13جنوری اتوار۔ اندرون خانہ کسی معاملے پر مسئلہ کھڑا ہونے کا خدشہ ہے۔ دوستوں اور شریک کار کے ساتھ تعلقات عروج پر ہونگے۔ سفر پیش آسکتا ہے۔صحت کا خاص خیال رکھیں۔
قوس
13جنوری اتوار۔ کاروباری معاملات میں دوسروں کے ساتھ اُلجھنے کی کوشش نہ کریں اور حاضر دماغی اور زبان کی مٹھاس سے آپ ترقی و کامیابی حاصل کر سکیں گے۔
جدی
13جنوری اتوار۔ آپ کی توجہ اہل خانہ کے لئے بہت ضروری ہے۔ شریک کار سے کوئی معاہدہ طے پائے گا۔ رومانس کے معاملہ میں احتیاط برتیں۔
دلو
13جنوری اتوار۔ آپ کی انفرادی صلاحیتیں اُجاگر ہونگی۔ روز مرہ کے معمولات ملے جلے رہیں گے۔ ذاتی شخصیت میں نکھار آئے گا۔ مالی امور حسب منشاءطے پائیں گے۔
حوت
13جنوری اتوار۔کسی نجی مسئلے کا سامنا ہوگا جو کہ ذہنی پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔گزشتہ پیدا شدہ مسائل کا حل تلاش کرلیں گے۔ مالی معاملات درپیش ہونگے۔