19ہسپتالوں کے ایمرجنسی شعبوں کی بحالی کیلئے 30کروڑ روپے کی منظوری

19ہسپتالوں کے ایمرجنسی شعبوں کی بحالی کیلئے 30کروڑ روپے کی منظوری

لاہور ( سٹی رپورٹر) شہر کے 19ہسپتالوں میں ایمرجنسی کی بحالی کے لیے 30 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی،محکمہ خزانہ پنجاب نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کو فنڈز کے اجرا کا حکم دے دیا۔ ذرائع کے مطابق تیس کروڑ روپے کی رقم شہر کے ہسپتالوں کی ایمر جنسی کی بحالی پر خرچ ہوں گے۔ان میں میو ہسپتال ، سروسز ،پنجاب ڈینٹل ، میاں منشی ،کو ٹ خواجہ سعید ،لیڈی ولنگٹن ، جناح ، چلڈرن ، جنرل سمیت دیگر ہسپتال شامل ہیں ۔اس حوالے سے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ فنڈز جاری ہونے سے مریضوں کو ایمرجنسیوں میں علاج معالجہ کی بلا تعطل سہولیات فراہم ہوں گی،ماہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کا یہ اقدام قابل ستائش ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1