ملکی دولت لوٹنے والوں کو اپنے اعمال کا خمیازہ بھگتنا ہوگا،تمکین آفتاب

ملکی دولت لوٹنے والوں کو اپنے اعمال کا خمیازہ بھگتنا ہوگا،تمکین آفتاب

لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ق) پنجاب کی جوائنٹ سیکرٹری تمکین آفتاب ملک نے کہا ہے کہ شیلٹر ہومز اور نیا پاکستان ہاؤسنگ سوسائٹی جیسے منصوبوں کے ذریعے غریبوں کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں، بدقسمتی سے مسلم لیگ ( ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے گزشتہ ادوار حکومت میں قومی دولت کو بری طرح لوٹا اور منی لانڈرنگ کے نیٹ ورکس کے ذریعے لوٹی رقم بیرونی ممالک میں منتقل کی۔

عمران خان کی حکومت کے دور میں لٹیروں کے لئے کوئی قومی مصالحت آرڈیننس (این آر او) نہیں ہے اور ملکی دولت لوٹنے والوں کو اپنے اعمال کا خمیازہ بھگتنا ہو گا ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت احتساب کے حق میں ہے اور کرپٹ افراد کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال کر ملک میں قانون کی حکمرانی کویقینی بنائے گی۔

تمکین

مزید : میٹروپولیٹن 1