بادامی باغ سبزی منڈی میں تجاوزات ہٹاؤآپریشن کا آغاز
لاہور(سٹی رپورٹر)ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ نے فروٹ و سبزی منڈی بادامی باغ میں تجاوزات کی مسماری کا آغاز کر دیا ہے۔بادامی باغ سبزی منڈی میں دکانوں سے باہراورمنڈی کے اندرونی راستوں پر کی جانے والی تجاوزات کو بھی مسمار کیاجارہا ہے۔ایل ڈبلیو ایم سی کی ٹیمیں تجاوزات کا ملبہ ساتھ ساتھ اٹھا رہی ہیں۔دو ٹریکٹرز اور پانچ ٹرک ملبہ اٹھانے پر کام کررہے ہیں، تاجر بھی اپنی مدد آپ کے تحت کی گئی تجاوزات کو مسمار کر رہے ہیں۔ اے سی کینٹ عمر حیات گوندل نے آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔
ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے آپریشن کو سراہتے ہوئے کہا کہ تین روز قبل ہونے والے اجلاس میں ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے منڈیوں میں آپریشن شروع کرنے کا حکم دیا تھا۔کاچھا منڈی میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ اے سی ماڈل ٹاؤن آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔
منڈی