52منافع خور گرفتار ، 5کوجیل بھیج دیا گیا، پرائس مجسٹریٹس کواتوار بازاروں میں چھاپے مارنے کا حکم

52منافع خور گرفتار ، 5کوجیل بھیج دیا گیا، پرائس مجسٹریٹس کواتوار بازاروں میں ...

لاہور(جنرل رپورٹر) ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اتوار اور ماڈل بازاروں کے دورے کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنے اپنے علاقوں میں موجود دکانوں کو بھی چیک کریں اور اتوار بازار اور ماڈل بازاروں میں اشیاء خوردونوش کی کوالٹی اور معیار کو چیک کریں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ سرکاری نرخ ناموں پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اورتمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی کار کردگی رپورٹ اتوار کی شام ڈی سی آفس میں جمع کروائیں۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کار کردگی بھی چیک کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ اتوار بازار اور ماڈ ل بازاروں میں اوور چارکنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اورخلاف ورزی پر ایف آئی آر درج کروائی جائیں۔دریں اثناء پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے خصوصی مہم کے دوران گراں فروشی پر50فراد کے خلاف مقدمات درج کروائے اور52 افراد کو حراست میں لے لیااور05دکانداروں کو سید ھا جیل بھیج دیا گیا جبکہگرانفروشوں کو 83500روپے کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1