لیسکو صارفین کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کریں گے،عطرت حسین

لیسکو صارفین کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کریں گے،عطرت حسین

لاہور(سٹی رپورٹر) ایس ای تھرڈ سرکل رشید احمد چودھری اور ایس ای ناردرن سرکل عترت حسین نے الگ الگ کھلی کچہریوں کے دوران صارفین اور واپڈا ملازمین سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ اووربلنگ ہرگز قبول نہیں ہو گی۔ ایس ای عطرت حسین اورایس ای تھرڈ سرکل رشید احمد چودھری نے کہا کہ وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب خان اور چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر کھلی کچہریاں لگائی جا رہی ہیں۔ ایس ای ناردرن سرکل اور ایس ای تھرڈ سرکل رشید احمد چودھری نے کھلی کچہریوں کے دوران 150 سے زائد صارفین کی اووربلنگ اورنئے کنکشن سے متعلقہ شکایات سنیں، ایس ای تھرڈ سرکل رشید احمد چودھری نے ایکسیئن مغل پورہ نوید احمد بھٹی کے ہمراہ مغل پورہ ڈویژن کھلی کچہری لگائی ، ایس ای ناردرن سرکل عطرت حسین نے ڈی سی ایم رائے مسعود کھرل اور ایکسیئن راوی روڈ فواد حسین کے ہمراہ صارفین کے مسائل سنے۔

اور کھلی کچہری کے دوران 70 سے زائد صارفین کے اوور بلنگ پر بلوں کو درست کرنے کا حکم دیا جبکہ 30 سے زائد صارفین کی بجلی کے نئے کنکشن کے حوالے سے شکایات کو نمٹایا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1