تجاوزات کی آڑ میں غریبوں کا مذاق اڑایا جارہا ہے،اشرف بھٹی
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ تجاوزات گرانے ختم کرنے کی آڑ میں غریبوں کو بے روزگار کیا جارہا ہے۔تعلیم یافتہ نوجوان ڈگریا اٹھائے سڑکوں کی خاک چھان رہے ہیں ڈالر کی قیمت میں اضافہ سے بیرونی قرضہ میں اربوں ڈالر کا اضافہ ہو چکا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ عوام نے تحریک انصاف کے طرزِ حکمرانی کو مسترد کر دیا ہے۔
اپنے ابتدائی دنوں میں تحریک انصاف کی حکومت کی نااہلی کھل کر عوام کے سامنے آ چکی ہے ۔تحریک انصاف کی حکومت نے اقرباء پروری اور بدعنوانی کی انتہا کر دی ہے سرکاری عہدوں پر اپنے من پسند لوگوں کی تقرری تحریک انصاف کی اپنے منشور سے روگردانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے اور ملک کی ترقی کیلئے برداشت بردباری اور مثبت سوچ کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے عدم برداشت اور منفی طرز عمل کی سیاست نے اس وقت تک ملک پر جس طرح کے اثرات مرتب کر رکھے ہیں اسکی وجہ سے احترام،رواداری اور بھائی چارگی کا خاتمہ ہوتا جا رہا ہے۔
اشرف بھٹی