برابری پارٹی کا ضلعی کنونشن آج ہو گا

برابری پارٹی کا ضلعی کنونشن آج ہو گا

لاہور (نمائندہ خصوصی) برابری پارٹی پاکستان کا ضلعی کنونشن آج ہو گا ،نظریاتی اساس اور تنظیم سازی پر مبنیٰ ڈاکومنٹ پیش کیے جائیں گے۔ کنونشن میں پارٹی کی ایک سالہ کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور آنے والے ہدف اور ٹارگٹ طے کیے جائیں گے کنونشن میں پارٹی کے مرکزی چیئرمین جواد احمد، سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر شہناز، جنوبی پنجاب کے آرگنائزر طارق اعوان، رضا ماہون اور لاہور کے جنرل سیکرٹری کاشف، وائس چیئرمین سلیم اعوان کے علاوہ لاہور پارٹی کی قیادت خطاب کرے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1