حکمران مہنگائی،کرپشن اور بیروزگاری کا خاتمہ نہ کر سکے،میاں ایوب
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہاہے کہ ملک میں مسائل کے انبار لگے ہیں تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے محض طفل تسلیوں سے کام لے رہی ہے تحریک انصاف کی حکومت سے عوام کو امید تھی کہ وہ کرپشن کاخاتمہ،مہنگائی،بیروزگاری اور غربت پر قابو پائے گی اور قوم کے لیے آسانیاں پیداکرے گی۔مگر بدقسمتی سے ابھی تک ایسانہیں ہوسکتا دکھاوے کے اقدامات اورکاغذی کارروائیوں سے عوام کی حالت زار نہیں بدل سکتی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ رو ز جیالوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں اس وقت تقریبااڑھائی کروڑبچے اسکول جانے کی بجائے سڑکوں پرکوڑا کرکٹ چننے،کارخانوں میں محنت مزدوری کرنے،ورکشاپس،ہوٹلوں اور اینٹوں کے بھٹوں پر دیہاڑی پر کام کرکے اپنے خاندان کاپیٹ پالنے پر مجبور ہیں المیہ یہ ہے کہ اس حوالے سے چائلڈ لیبرایکٹ قانون توموجود ہے مگر اس پر اصل روح کے مطابق عمل درآمد نہیں ہوتاوزارت تعلیم اوردیگر متعلقہ اداروں کی اس حوالے سے کارکردگی آٹے میں نمک کے برابر ہے بہترمستقبل کے لیے ان معصوم بچوں کے ہاتھوں سے اوزار لے کر سکول بیگ دینا ہوگا۔
میاں ایوب