ریجنل بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایش کا پہلا کتاب میلہ اختتام پذیر

ریجنل بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایش کا پہلا کتاب میلہ اختتام پذیر

لاہور (سٹی رپورٹر) ریجنل بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کتا ب میلے کی اختتامی تقریب ڈویژنل ہیڈکوارٹر زمیں ہوئی ۔ صدارت ممتاز دانشور اور چیئرمین برکات فاؤنڈیشن پاکستان نواب محمود برکات نے کی ، مہمانِ خصوصی وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر شاہدسرویا ،سیکرٹری ریجن راحت علی جعفری ،صدارتی ایوارڈ یافتہ اسکاؤٹ لیڈر مقصود چغتائی ،پروفیسر نذر بھنڈر اور اسکاؤٹس کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

ڈاکٹر شاہد سرویا نے کہا کہ وہ لوگ جو کچھ کر گزرنا چاہتے ہیں وہ تعداد میں کم ہوتے ہیں مگر ان کی قوت ارادی بہت مضبوط ہوتی ہے، آج کے معاشرے میں ایسے افراد حضرت محمدؐ، قائد اعظم ؒ اور علامہ اقبالؒ جیسے برگزیدہ افراد کے ماننے والے اور ان کے افکار کو پھیلانے والے قابل صد ستائش ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1