مولانا عادل سلیم اللہ کی جامعہ اشرفیہ میں فضل الرحیم اشرفی کے ساتھ ملاقات

مولانا عادل سلیم اللہ کی جامعہ اشرفیہ میں فضل الرحیم اشرفی کے ساتھ ملاقات

لاہور (پ ر)وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلس عاملہ کے رکن اور شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان مرحوم کے بیٹے صاحبزادہ مولانا محمد عادل سلیم اللہ خان نے مولانا عبدالغفور سروہی کے ہمراہ جامعہ اشرفیہ کا دورہ کیا ، انہوں نے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی سے خصوصی ملاقات میں موجودہ دینی و مذہبی صورتحال ، وفاق المدراس العربیہ پاکستان اور دیگر امور کے بارہ میں بات چیت ہوئی اس موقعہ پر مولانا عادل سلیم اللہ خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے جامعہ اشرفیہ کو پاکستان سمیت پوری دنیا میں جو مقام اور مرتبہ عطاء کیا ہے وہ بانی جامعہ اشرفیہ لاہور حضرت مولانا مفتی محمد حسن ؒ ، مولانا محمد عبیداللہؒ ،مولانا عبدالرحمن اشرفی ؒ ، شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس کاندھلویؒ ، مولانا محمد موسیٰ روحانی بازیؒ ، شیخ الحدیث مولانا صوفی محمد سرورؒ اور دیگر اکابرین کی اخلاص اور دعاؤں اورمہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی ، نائب مہتمم مولانا قاری ارشد عبیداور حافظ اسعد عبید کے حسن انتظام کا نتیجہ ہے اس موقع پر مولانا مجیب الرحمن انقلابی ، مولانا عبدالودود سروہی ، مولانا عبدالرؤف سروہی بھی موجود تھے

مزید : میٹروپولیٹن 1