یونین کونسل88میں گیس لوڈشیڈنگ کے خلافچیئرمین کی قیاد ت میں مظاہرہ

یونین کونسل88میں گیس لوڈشیڈنگ کے خلافچیئرمین کی قیاد ت میں مظاہرہ

لاہور( پ ر)یونین کونسل 88اچھرہ میں گیس کی بندش اور قیمتوں میں اضافہ کے خلاف مقامی لوگوں نے احتجاج تیز کر دیا، چیئرمین خلیل گورسی کی سربراہی میں مظاہرین نے کہا کہ کھجو روالی مسجد سے منسلک گلیوں ،گنج بخش روڈ ،نواب پورہ ،روڈ ،مقبول روڈ ،شوکت سٹریٹ ودیگر علاقوں میں گیس بحال نہ کی گئی تو دھرنا دیں گے اس موقع پر یوسی کے چیئرمین خلیل گورسی نے کہاکہ گیس کی بندش سے جیناحرام ہوچکاہے یوسی 88کے صدر اکبرکمبو ہ نے کہاکہ حکومت اپنے وعدے پورے کرے، جنرل سیکرٹری شاہد شاہ نے کہا کہ اگر حکومت نے اپناقبلہ درست نہ کیاتو ہم احتجاج میں مزید تیزی لائیں گے، ہم عوامی نمائندے ہیں اگر آج ہم عوام کے لئے نہیں نکلیں گے تو کل کوئی ہم پر کیسے اعتبارکرے گا ۔تبدیلی کے حکومتی نعرے نے عوام کو باشعور بنا دیا ہے اب ان کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1