ادویات کی قیمتوں میں اضافہ غریبوں کے ساتھ ظلم ہے،عابد صدیقی

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ غریبوں کے ساتھ ظلم ہے،عابد صدیقی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں پندرہ فیصد ظالمانہ اضافہ غریب عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے ، حکمران عوا م کو صحت کی سہولتیں فراہم نہیں کر سکتے تو ادویات کی قیمتیں کو نہ بڑھیں پیپلز پارٹی کا مطالبہ تی ہے کہ ادویات کی قیمتیں فوری واپس اصلی قیمت پر لائی جا ئیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پنجاب میں ہر شعبہ میں بے ضابطگیاں ہیں،یہاں عوام کو بنیادی سہولتیں میسر نہیں ہیں۔ تحریک انصاف کے سارے دعوے جھوٹے ثابت ہو رہے ہیں حکومت کو عوام کے مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں۔ لوگ مہنگا علاج کروانے پر مجبور ہیں۔

اب حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کی صحت کو ریاست اپنا مسئلہ نہیں سمجھتی حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے پاکستان میں علاج جیسی بنیادی ضرورت کو منافع بخش کاروبار بنا دیا گیا ہے، پنجاب حکومت بیماری کے خاتمے کے لئے صحت، صفائی ، نکاسیِ آب اور پینے کے صاف پانی پر توجہ نہیں دے رہی جس کی وجہ سے صوبے میں صحت کے مسائل تشویشناک صورت حال اختیار کر چکے ہیں۔

صدیقی

مزید : میٹروپولیٹن 1