نوجوانوں کو نشے سے بچانے کیلئے اقدامات کرنا ہونگے،ذوالفقار حسین

نوجوانوں کو نشے سے بچانے کیلئے اقدامات کرنا ہونگے،ذوالفقار حسین

لاہور ( پ ر )کسی بھی قسم کا نشہ ایک بہت بڑی لعنت اور ہمیں اپنی نوجوان نسل کو اس سے بچانے کے لئے ہر قسم کے اقدامات اٹھانا ہوں گے کیونکہ نوجوان ہی بہترین مستقبل کی ضمانت ہیں ان خیالات کا اظہارمقررین نے گزشتہ روز یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنزکے زیر اہتمام ڈاکٹر نثار آڈیٹوریم میں’’ نشہ سے پاک، صحت مند معاشرہ ‘‘کے موضوع پر سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سید ذوالفقار حسین کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم نے کہا کہ نوجوان جوہر قوم کا مستقبل ہوتے ہیں انہیں تعمیری سرگرمیوں کا حصہ بنا کر معاشرتی برائیوں سے دور رکھنا ہوگا۔ صائمہ شہزاد سائیکالوجسٹ ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب نے کہا کہ نشے کا تعلق دراصل نفسیا ت سے جڑتا ہے اور ہمیں اپنے بچوں کے نفسیاتی مسائل کو سمجھنا ہو گا ۔ چودھری نسیم زاہد چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے کہا کہ طلبہ کو اس لعنت سے دور رکھنے کے لئے اساتذہ کا کردار خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔

۔ایس پی مسلم ٹاؤن نے کہا کہ نشے کی لعنت کے حوالے سے سیمیناراور واک خوش آئند ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1