لاہور کو بھکاریوں سے پاک شہر بنانے کی قرارداد سمبلی میں جمع

لاہور کو بھکاریوں سے پاک شہر بنانے کی قرارداد سمبلی میں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے لاہور کو ’’بیگر فری سٹی‘‘ قرار دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی،قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ جو بچے بھیک مانگیں ان کے والدین کو گرفتار کیا جائے ،انہوں نے مزید موقف اختیار کیا صوبائی دارالحکومت لاہور کو گداگروں سے پاک شہر قرار دیا جائے۔لاہور شہر میں جگہ جگہ گداگر اور انکے بچے بھیک مانگتے نظر آتے ہیں۔

سخت سردی کے موسم میں بچے تمام اہم شاہراہوں پر بھیک مانگ رہے ہیں۔ان کے والدین بچوں کو سکول بھیجنے کی بجائے بھیک مانگنے کا عادی بنا رہے ہیں۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے جس طرح اسلام آباد کو گداگر پاک شہر قرار دیا ہے۔اس طرح لاہور کو بھی گداگروں سے پاک شہر قرار دیا جائے۔قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ جو والدین بچوں سے بھیک منگواتے ہیں ان کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔