قادیانی لابی تحفظ ناموس رسالتؐ ایکٹ ختم کرانا چاہتی ہے،علماء

قادیانی لابی تحفظ ناموس رسالتؐ ایکٹ ختم کرانا چاہتی ہے،علماء

لاہور( پ ر) عا لمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم ،مولانا قاری عبدالعزیز، مولانا مشہوداحمد، مولانا حبیب الرحمن ضیاء، مولانا عبدالخالق، مولانا وسیم اللہ، بھائی ابراہیم نے جامع مسجد فاروق اعظم گلشن راوی لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے کہا کہ قادیانی اور یہودی لابی اسلام مخالف قوتوں کو ساتھ ملا کر تحفظ ناموس رسالت ایکٹ ختم کرانے کے درپے ہے مگر شمع ختم نبوت کے پروانے کوئی بھی ایسی ناپاک سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔عاشقان مصطفےٰؐ ناموس رسالت کے قانون کی حفاظت کا فریضہ سرانجام دیتے رہیں گے ۔عقیدہ ختم نبوت کی بنیاد پر دین اسلام کی پوری کی پوری امارت قائم کھڑی ہے اور اس عقیدہ ختم نبوت پر مکمل و غیر مشروط طور پر ایمان لائے بغیر دین اسلام نامکمل ہے۔علماء نے وطن عزیز پاکستان میں فتنہ قادیانیت کی بڑھتی ہوئی ناپاک ارتدادی سرگرمیوں و ریشہ دوانیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

اور مطالبہ کیاکہ حکومت وقت منکرین ختم نبوت فتنہ قادیانیت کی بڑھتی ارتدادی سرگرمیوں کو روکے جو اس کا فرض منصبی ہے۔ 295.Cتحفظ ناموس رسالت قانون ملک پاکستان میں امن کا ضامن ہے حکومت اس مقدس قانون کو چھیڑنے اور ترمیم کرنے سے باز رہے

مزید : میٹروپولیٹن 1