تعلیمی اداروں کے وفود نے ایوان قائد اعظم اور کارکنان کے دورے کئے

تعلیمی اداروں کے وفود نے ایوان قائد اعظم اور کارکنان کے دورے کئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر )گورنمنٹ گرلز ہائی سکول علامہ اقبال ٹاؤن کی طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان اور ایل ڈی اے بوائز ہائی سکول‘ وفاقی کالونی کے طلباء اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔
، دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے رانا گرائمر فار بوائز ہائی سکول‘ گلشن راوی اورلنکاسٹر سکول سسٹم‘ کوٹ عبدالمالک کا وزٹ کیا۔


ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد253تھی۔