کاشتکاروں کیلئے انشورنس سکیم لانااچھا فیصلہ ہے،ناصررمضان

کاشتکاروں کیلئے انشورنس سکیم لانااچھا فیصلہ ہے،ناصررمضان

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ(ق)پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجرنے حکومت پنجاب کی طرف سے کاشتکاروں کے معاشی استحکام اور تحفظ کی فراہمی کیلئے ا نشورنس سکیم شروع کرنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے عوام سے انتخابات میں جو وعدے کیے تھے اب انہیں پورا کیا جارہا ہے ۔اب قدرتی آفات سے فصلوں کو ہونے والے نقصان کا معاوضہ کاشتکاروں کو ادا کیا جائے گا ۔ناصر رمضان گجر نے کہا کہ حکومت نے پہلے مرحلے میں پنجاب کے 9۔اضلاع میں کاشتکاروں کی فصلوں کی انشورنس پالیسی کا آغا ز کیا ہے جس کا دائرہ کار پورے پنجاب بھر کے اضلاع تک پھیلادیا جائے گا ۔

تاکہ کاشتکاروں کی قدرتی آفات ،سیلاب میں فصلوں، باغات اور سبزیات کو ہونے والے نقصان کا ازالہ کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے محدود ترین وسائل میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے اور حکومتی اقدامات سے پنجاب خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا جس سے ہر طبقہ فکر مستفید ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1