کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ہیلتھ کیئر لیڈر شپ کے موضوع پر سیمینار

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ہیلتھ کیئر لیڈر شپ کے موضوع پر سیمینار

لاہور(سٹی رپورٹر)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ آف لیڈر شپ ایکسیلینس اور کنگ ایڈورڈ کے مشترکہ تعاون سے ہیلتھ کئیر میں لیڈر شپ پر سیمینار منعقد ہوا جسمیں مہمان خصوصی سابق پرنسپل کے ای ایم سی پروفیسر محمود علی ملک، وائس چانسلر کے ای ایم یو پروفیسر خالد مسعود گوندل سمیت ڈینز اور فیکلٹی ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروفیسر محمود علی ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ معیاری طبی تعلیم کے لئے میڈیکل ایجوکیشن اور ریسرچ کے شعبے میں کام ہونا بہت ضروری ہے۔ کنگ ایڈورڈ میں بہترین تربیتی نظام اوراعلی پایہ کی طبی تحقیق کا نظام موجود ہے۔۔ ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف لیڈر شپ اینڈ ایکسیلینس ڈاکٹر زکی الدین نے کہا کہ فیکلٹی کے تربیتی نظام کے لئے یونیورسٹی کے ساتھ بھر پور تعاون کیا جائے گا۔ وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے کہا کہ انشااللہ کنگ ایڈورڈ کو دنیا کا رول ماڈل ادارہ بنائیں گے۔ اس مو قع پر پروفیسر سائرہ افضل ، پروفیسر زاہد کمال ، پروفیسر محمد شریف ، پروفیسر زاہدہ رانی، پروفیسر کرنل اشرف چوہدری، پروفیسر عائشہ ہمایوں ، پروفیسر سمیر سروربھی موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1