امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

نیویارک( آن لائن )امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ امریکی سٹاک مارکیٹ میں مندی اور ڈالر کی شرح تبادلہ کم ہونا ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈکے وقفے پر نرخ 0.3 فیصد بڑھ کر 1289.70 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 1290.7 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کی وقفے سے قبل نرخ 0.2 فیصد بڑھ کر 1289.31 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 1290.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.6 فیصد بڑھ کر 1294.01 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.5 فیصد اضافے کے ساتھ 1294.3 ڈالر فی اونس طے پائے۔

#/s#

مزید : کامرس