آئی سی ای میں چینی کے نرخوں میں اضافہ،کافی و کوکوا کے نرخوں میں کمی

آئی سی ای میں چینی کے نرخوں میں اضافہ،کافی و کوکوا کے نرخوں میں کمی

لندن( آن لائن )انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں چینی کے نرخوں میں اضافہ جبکہ کافی و کوکوا کے نرخوں میں کمی ہوئی۔ایکسچینج میں خام چینی کے مارچ کے لیے سودے 0.15 سینٹ (1.2 فیصد) بڑھ کر 12.82 سینٹ فی کلو گرام طے پائے۔

سفید چینی کے مارچ کے لیے سودے 2.40 ڈالر (0.7 فیصد) بڑھ کر 346.50 ڈالر فی ٹن طے پائے۔اربیکا کافی کے مارچ کے لیے سودے 1.40 سینٹ (1.3 فیصد)کم ہوکر 1.0285 ڈالر فی پونڈ طے پائے۔روبسٹاکافی کے سودے 1 ڈالر (0.1 فیصد) اضافے کے ساتھ 1537 ڈالر فی ٹن طے پائے۔کوکوا کے لندن کے مئی کے لیے سودے 2 پاؤنڈ سٹرلنگ (0.12 فیصد) کمی کے بعد 1737 پاؤنڈ سٹرلنگ فی ٹن طے پائے۔کوکوا کے نیویارک کے مئی کے لیے سودے 13 ڈالر (0.6 فیصد) کمی کے ساتھ 2356 ڈالر فی ٹن طے پائے۔ #/s#

*****

مزید : کامرس