پاکستان اور انڈونیشیا کے تاجر باہمی تجارت بڑھانے کیلئے کردار ادا کریں ،قونصل جنرل

پاکستان اور انڈونیشیا کے تاجر باہمی تجارت بڑھانے کیلئے کردار ادا کریں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاڑکانہ(این این آئی)پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تجارتی اور کاروباری استحکام کے لئے قونصل جنرل انڈونیشیا نے لاڑکانہ کا دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے تاجروں سے ملاقات کی اور تجارتی تعلقات بڑھانے کی دعوت دی ۔سرکٹ ہاؤس میں لاڑکانہ چیمبر آف کامرس کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے یوئے انڈونیشیا کے قونصل جنرل نے کہاکہ ٹوٹک پرنیا مٹو نے کہاکہ موہن جو دڑو دنیا کی عظیم ثقافت ہے جس کو دیکھ کر میں خود حیران رہ گیا اور قدیم پانچ ھزار سال پرانی ثقافت لاڑکانہ میں موجود ہے۔انہوں نے کہا انڈونیشیا اور پاکستان کے نہ صرف تجارتی بلکہ برادرانہ تعلقات بھی برسوں سے قائم ہیں دونوں ممالک کے تاجروں کو چاہئے کہ وہ ایک دوسرے کے ممالک میں اپنی اشیاء متعارف کرائیں اس سلسلے میں تاجروں کے وفود ایک دوسرے کے ملک جائیں جس کے لیے ہم پل کا کردار ادا کرنے کے کئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا لاڑکانہ سے سبزیاں ٹماٹر ،امرود ،چاول اور گندم دنیا میں جارہی ہیں۔ پاکستانی تاجروں کو چاہئے کی وہ بھی انڈونیشیا کے تاجروں سے کاروباری تعلقات بڑھائیں اس موقع پر میئر لاڑکانہ اسلم شیخ سمیت موجود تھے جبکہ لاڑکانہ چیمبرصدر عبدالغفار شیخ نے مہمانوں کو تحائف اور شیلڈپیش کیں۔

مزید :

کامرس -