برازیل میں 2018 ء کے دوران افراط زر کی اوسط شرح 3.75 فیصد رہی

برازیل میں 2018 ء کے دوران افراط زر کی اوسط شرح 3.75 فیصد رہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریوڈی جنیرو(اے پی پی) برازیل میں 2018 ء کے دوران افراط زر کی اوسط شرح 3.75 فیصد رہی جو کہ سرکاری اندازے سے کہیں کم اور 2017 ء کے مقابلے میں زیادہ ہے، حکام نے 2018 ء افراط زر کی شرح 4.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔2017 ء کے دوران ملک میں افراط زر کی شرح 2.95 فیصد رہی تھی۔ ملک میں ہاؤسنگ ، ٹرانسپورٹیشن اینڈ فوڈ سروسز کو فروغ ملا۔
، دسمبر کے دوران ملک میں افراط زر کی شرح 0.15 فیصد رہی جو 1994 ء کے بعد اب تک کی کم ترین سطح ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں سال (2019 ء) ملک میں قیمتوں میں 4.01 فیصد اضافے کی توقع ہے جبکہ حکومت نے افراط زر کی شرح 4.25 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

مزید :

کامرس -