آبی ذخائر

آبی ذخائر

لاہور( این این آئی )تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں آج پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ؤکی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 14200کیوسک اور اخرج 3000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرآمد4600 کیوسک اور اخراج4600 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد6100کیوسک اور اخراج100کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرآمد 6600 کیوسک اور اخراج6600کیوسک رہا۔جناح بیراج آمد13900 کیوسک اور اخراج 13200 کیوسک، چشمہ آمد11000 کیوسک اوراخراج 10000 کیوسک، تونسہ آمد9800 کیوسک اور اخراج9800 کیوسک، پنجند آمد1000 کیوسک اور اخراج 1000 کیوسک،گدو آمد 9900کیوسک اور اخراج 4100 کیوسک، سکھر آمد3000 کیوسک اور اخراج 3000 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد3500 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ رہا۔

،پانی کی موجودہ سطح1430.62 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.814 ملین ایکڑ فٹ،منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1111.70 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.593 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 641.70 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.053 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ؤکی صورت میں ہے ۔

مزید : کامرس