سنگین اقتصادی چیلنج درپیش ہیں ‘ جلدقابو پا لیا جائے گا‘سمال ٹریڈرز چیمبر

سنگین اقتصادی چیلنج درپیش ہیں ‘ جلدقابو پا لیا جائے گا‘سمال ٹریڈرز چیمبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن)اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ کاروباری برادری حکومت کی معاشی بحالی کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔حکومت کو سنگین اقتصادی چیلنج درپیش ہیں جن پر جلدقابو پا لیا جائے گاجس کے بعد معیشت مستحکم ہونا شروع ہو جائے گی۔زرعی اورصنعتی شعبہ کو توجہ دی جا رہی ہے جبکہ برامدی شعبہ بھی اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کی سنجیدہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کی سخت شرائط من و عن ماننے کو تیار نہیں جس سے اسکی ساکھ مزیر بہتر ہو رہی ہے۔ موجودہ مالیاتی بحران پر قابو پانے کے بعد حکومت اپنی اقتصادی پالیسیوں پر بہتر انداز میں عمل درامد کر سکے گی جس سے ملکی ساکھ اور عالمی درجہ بندی بہتر ہو جائے گی جبکہ سرمایہ کاری کی صورتحال اچھی اور جی ڈی پی میں بھی اضافہ ہو جائے گا۔اس سلسلہ میں کاروباری برادری حکومت سے ہر ممکن تعاون کرے گی۔ وزیر اعظم عمران خان موجودہ بحران حل کرنے اور برامدات بڑھانے کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں اور انکی کوششوں کی وجہ سے برامدی شعبہ کی کاروباری لاگت کم ہو رہی ہے جس سے اسکی مسابقت کی صلاحیت بڑھ رہی ہے جس سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے جبکہ کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہو جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ زرعی اور صنعتی شعبہ کومزیدمراعات دینے، ٹیکس کے نظام کو بدلنے اور کاروبار کی راہ میں حائل رکاوٹیں جلد از جلد دور کرنے اور کاروباری ماحول بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ جب تک کاروبار ترقی نہیں کریں گے ملک میں مجموعی اقتصادی ترقی خواب رہے گی۔
#/s#

مزید :

کامرس -