عراق‘مجنون آئل فیلڈ سے خام تیل کی پیداوار4 لاکھ 50 ہزار بیرل یومیہ کرنے کا اعلان

عراق‘مجنون آئل فیلڈ سے خام تیل کی پیداوار4 لاکھ 50 ہزار بیرل یومیہ کرنے کا ...

بغداد ( آن لائن )عراق کی انتظامیہ نے جنوبی صوبے بصرہ کی مجنون آئل فیلڈ سے اپنی پیداوار میں رواں سال (2019 ء) 2 لاکھ 40 ہزار بیرل سے بڑھا کر 2 لاکھ 90 ہزار بیرل جبکہ 2021 تک 4 لاکھ 50 ہزار بیرل کرنے کا اعلان کیا ہے۔بصرہ آئل کمپنی کے ڈائریکٹر احسان عبدالجبار نے صحافیوں کو بتایا کہ مجنون آئل فیلڈ کی خام تیل کی یومیہ پیداوارفی الوقت 2 لاکھ 40 ہزار بیرل ہے جس میں رواں سال کے دوران 50 ہزار بیرل کے اضافے سے 2 لاکھ 90 ہزار بیرل جبکہ 2021 تک اسے مزید بڑھا کر 4 لاکھ 50 ہزار بیرل یومیہ تک لایا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ دسمبر کے دوران مجنون آئل فیلڈ کی پیداوار 3.63 ملین بیرل یومیہ رہی جسے اوپیک اور دیگر تیل برآمد کرنے والے ملکوں کے ساتھ پیداوار میں کمی کے معاہدے کے تحت کم کرکے جنوری میں 3.6 ملین بیرل یومیہ پر لایا گیا ہے۔یاد رہے کہ عراق کی خام تیل کی پیداواری صلاحیت 5 ملین بیرل یومیہ ہے جسے اوپیک و دیگر تیل برآمد کرنے والے ملکوں کے ساتھ معاہدے کے تحت کم رکھا گیا ہے۔

#/s#

مزید : کامرس