چین ‘ 2018 ء کے دوران قوانین کی خلاف ورزی پر مختلف بینکوں کو ریکارڈ جرمانے عائد

چین ‘ 2018 ء کے دوران قوانین کی خلاف ورزی پر مختلف بینکوں کو ریکارڈ جرمانے عائد

بیجنگ(اے پی پی)چین میں 2018 ء کے دوران قوانین کی خلاف ورزی پر مختلف بینکوں کو ریکارڈ جرمانے عائد کیے گئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق مرکزی بینک نے قوانین کی خلاف ورزیوں پر 2018 ء کے دوران مختلف بینکوں کو ریکارڈ جرمانے عائد کیے، سال کے دوران بینکوں پر جرمانہ عائد کرنے کے 3800 کیسز سامنے آئے۔

جائیدادوں کی خریدو فروخت کے حوالے سے قوانین کی خلاف ورزی پر 30 بینکوں پر جرمانے عائد ہوئے بالخصوص چائنہ منشنگ بینک کو دسمبر میں 31.6 ملین یوان (4.68 ملین ڈالر)جرمانہ عائد کیا گیا۔

مزید : کامرس