تیمرگرہ میں ڈسٹرکٹ شکایات سیل کا قیام

تیمرگرہ میں ڈسٹرکٹ شکایات سیل کا قیام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیمرگرہ ( بیورورپورٹ ) عوامی شکایات کا فوری حل نکالنے کی غر ض سے ڈسٹر کٹ پولیس لائن بلامبٹ لو ئیر دیر میں ڈسٹر کٹ شکایات سیل کا قیام عمل میں لایاگیا ڈسٹر کٹ شکایات سیل کا باقاعدہ افتتاح ڈی ائی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد سعید خان وزیر نے کر دیا اس سلسلے میں پولیس لائن بلامبٹ میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈسٹر کٹ شکایات سیل کے انچارج ڈی ایس پی احسان شاہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر فخر عالم ،ڈی ایس پی سرکل شیر ولی خان کے علاوہ پولیس حکام اور اہلکارز بھی موجود تھے ،اس موقع پر ڈی ائی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد سعید خان وزیر نے کہاکہ عوام کو فوری انصاف فراہمی اور بروقت عوامی شکایات درج کرنے کیلئے صوبہ بھر کے ڈی پی اوز دفاتر میں ڈسٹر کٹ شکایات سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں جسمانی تشدد، رشوت اور حبس بے جا حوالے سے شکایت درج کی جاسکتی ہے انھوں نے کہاکہ شکایات سیل کے ڈسٹر کٹ فوکل پرسن کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی فرد کی شکایت درج کرکے فوری طورپر عمل درامد کو یقینی بنائے انھوں نے کہاکہ پولیس کو عوام کی خادم بنانے اور فوری انصاف کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ بلاجھجک کسی بھی شکایت درج کرنے کیلئے 24گھنٹے ڈسٹر کٹ پولیس شکایات سیل میں اپنی شکایت درج کر سکتے ہیں ۔