ملک کو بحرانوں سے نکا لنے کیلئے پر عزم ہیں، محب اللہ خان

ملک کو بحرانوں سے نکا لنے کیلئے پر عزم ہیں، محب اللہ خان

پشاور( سٹاف رپورٹر) صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت ، لائیو سٹاک ، فشریز و امداد باہمی محب اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے وژن کے مطابق تحریک انصاف ملک کوبحرانوں سے نکالنے کیلئے پر عزم ہیں عوام نے تحریک انصاف سے جو توقعات وابستہ کر رکھی ہیں انشاء اللہ تحریک انصاف اس امتحان میں سرخرو ہوگی لوگوں کی بنیادی ضروریات ان کی دہلیز پر فراہم کرنا تحریک انصاف کی ترجیحات میں شامل ہیں عمران خان کا وژن لوگوں کو مسائل کے دلدل سے نکال کر ایک فلاحی معاشرے کا قیام ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ نیابت سے تعلق رکھنے والے ایک جرگہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ اگر ترقی اور خوشحالی کا یہ پہیہ رواں دواں رکھنا مقصود ہے تو پھر لوگوں کو تحریک انصاف کا بھر پور ساتھ دینا ہو گا انہوں نے کہا کہ ماضی میں لوگوں کو صرف نعروں اور وعدوں کے ذریعے ٹرخایا جاتا ہے ا ب لوگوں کو ٹرخانے کا عمل قصہ پارینہ بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ہی ملک کو بحرانی کیفیت سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے انہوں نے کہاکہ ہم عمران خان کے وژن کو اپنا کرپشن فری پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ترقی اور خوشحالی کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کرینگے اور ترقی اور خوشحالی کا یہ سفر جاری رہے گا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر