ملاوٹ کر نے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا ،اے سی شبقدر

ملاوٹ کر نے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا ،اے سی شبقدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شبقدر ( تحصیل رپورٹر) ملاوٹ کر نے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔ چینگ چی ڈرائیورز جگہ جگہ روڈوں پر اڈے بنانے سے باز آئیں۔ ورنہ انکے خلاف بھی قانونی کا روائی کی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر شبقدر سید اکرم شاہ مٹہ مغل خیل بازار میں چیکنگ کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئی کئے۔انہوں نے کہا کہ نان بائی اپنا قبلہ درست کریں اور وزن پورا کریں ۔ انہوں نے مٹہ مغل خیل بازار کے قصائیوں کےآج پینا فلیکس پر بنائی گےء نرخ نامے تقسیم کروئیگئے۔قصائیوں کو خبر دار کیا کہ کے اگر قصائی نے یہ نرخ نامہ نمایا جگہ اویزان نہ کیا تو اسکو جر مانا کیا جایئگا۔ انہوں نے ناجائیز قابضین کو خبر دار کیا کہ وہ سر کاری آراضی خود واکزار کریں بصورت دیگر جیل جانے کے علاوہ انکے دکانیں بھی گرادی جائیگی