بیورو کریسی کو وزیراعظم پراعتماد نہیں ، ملکی ادارے روبہ زاول ہیں ، ایمل ولی

بیورو کریسی کو وزیراعظم پراعتماد نہیں ، ملکی ادارے روبہ زاول ہیں ، ایمل ولی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسد ( بیورورپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ بے اختیار وزیر اعظم کو مسلط کرنے سے قبل اس کے پَر کاٹ دیئے گئے تھے اور ملکی اداروں کا انتظام ایڈہاک افسران کے ہاتھوں میں ہے،ولی باغ میں این وائی او کے وفد سے بنوں میں 24جنوری کو ہونے والے جلسہ عام کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میں فیصلہ کرنے کی قوت یا اختیار نہیں اور حکومت اداروں میں اہل افراد کی تعیناتیوں بارے شش و بنج میں مبتلا ہے،ایمل ولی خان نے کہا کہ ملک کے کسی بھی ادارے میں مستقل سربراہ موجود نہیں جس کی وجہ سے ادارے تباہی کی جانب گامزن ہیں ، انہوں نے کہا کہ نیشنل بنک سمیت ملک کے تمام مالیاتی اداروں میں روزانہ کی بنیاد پر تعیناتیاں کی جا رہی ہیں، اسی طرح پی آئی اے میں فوج سے افسر لانا کسی صورت میرٹ پر نہیں ہو سکتا،جبکہ اس تعیناتی کے بعد یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ اداروں میں ہونے والی تعیناتیوں میں بھی کوئی اور دلچسپی لے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سوئی سدرن ، سوئی ناردرن، پی ایس او،وزارت خزانہ میں کوئی قابل اور اہل افسر تعینات نہیں کیا گیا اور اگر حکومت مزید اقتدار میں رہی تو ملک دنیا کے نقشہ پر دوسرے صومالیہ کے طور پر نظر آئے گا،انہوں نے گزشتہ دنوں مشرف رسول کو این ایف سی میں خیبر پختونخوا کا ممبر نامزد کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص پی آئی اے سے نا اہل ہوا اسے ایک ایسے صوبے کی نمائندگی کیلئے منتخب کر لیا گیا جس سے اس شخص کا کوئی تعلق نہیں،انہوں نے کہا کہ پنجاب کا رہائشی خیبر پختونخوا کے حقوق اور مفادات کی وکالت کیسے کر سکتا ہے،ایمل ولی خان نے کہا کہ میرٹ کو نظر انداز کرنے اور اداروں میں اہل افسران کی تعیناتی کے بغیر کوئی ادارہ ترقی نہیں کر سکتا،انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی اور کپتان کے درمیان بداعتمادی کا منفی اثر ملکی اداروں پر پڑ رہا ہے اور یہ صورتحال برقرار رہی تو جلد ہی مسلط وزیر اعظم ملک کیلئے سیکورٹی رسک بن جائیں گے،انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال میں خیبر پختونکوا کا حلیہ بگاڑا گیا اور اب پورے ملک میں انتظامی بحران پیدا کر دیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ معیشت پہلے ہی ڈوب چکی ہے اور اب اداروں کا بیڑا غرق کیا جا رہا ہے،انہوں نے خیبر بنک کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ نیازی کے دور حکومت میں صوبے کے واحد بنک کو سیاست اور اقربا پروری کی نذر کر کے کنگال کر دیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ 24جنوری کو ہفتہ باچا خان اور ولی خان کے حوالے سے بنوں میں جلسہ عام کا انعقاد کیا جائے گا جس سے پارٹی کے قائد اسفندیار ولی خان پختونوں اور قبائلیوں کو درپیش مسائل ومشکلات کے حوالے سے خصوصی خطاب کریں گے ۔
چ