عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ؐ کا ملین مارچ ، شیڈول کو حتمی شکل دیدی گئی

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ؐ کا ملین مارچ ، شیڈول کو حتمی شکل دیدی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتؐ ڈیرہ نے تحفظ ختم نبوتؐ ملین مارچ کے شیڈول کوحتمی شکل دے دی۔ مولاناعزیزالرحمان ثانی مرکزی ناظم نشرواشاعت عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتؐ پاکستان نے بتایاکہ 13جنوری 2019کوتحصیل درابن ،14بروزسوموارتحصیل پہاڑپور،15بروز منگل تحصیل پروا،16بروزبدھ برکت آباد بستی ڈیوالہ ،17بروزجمعرات چہکان اورجامعہ مسجدعلی المرتضیٰ ،18بروزجمعہ خطبہ جمعہ جامعہ مسجد میاں کمرشل مارکیٹ شاہین ختم نبوتؐ مولانااللہ وسایاخطاب کریں گے اسی طرح 18بروزجمعہ جامعہ مسجد عید گاہ کلاں سٹی ،19بروزہفتہ تحصیل پہاڑپور،20بروزاتواربعدازنمازظہرگنڈی عاشق اوربعدازعشاء چودھوان اور21بروزسوموارضلع ٹانک میں پروگرامزمنعقدہوں گے۔ اس موقع پرشیخ محمودالحسن ناظم نشرواشاعت ڈیرہ اورمولاناحمزہ لقمان مبلغ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتؐ بھی موجودتھے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر