کاٹلنگ میں عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری

کاٹلنگ میں عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری

کاٹلنگ (نمائندہ پاکستان )پیسکو آفس کاٹلنگ میں کھلی کچہری ، عوام نے شکایات کے انبار لگا دئے۔ ایس ڈی او پیسکو شیر داد خان ، ڈی ایم انعام اکبر اور ایکسین انعام اللہ جان نے بعض مسائل پر موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ ایس ڈی او منظور نے پیسکو آفس میں کھلی کچہری کا اہتمام کیا تھا۔ جن میں سیاسی عمائدین ، ناظمین اور علاقے کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پی کے 49کے سابق اُمیدوار حاجی فضل رازق خان اور مرکزی تنظیم تاجران کے صدر خان فراز اور دیگر نے انفرا سڑکچر کو بوسیدہ اور ناکارہ قرار دیتے ہوئے درپیش مشکلات واضح کئے۔ جبکہ اوور لوڈ ٹرانسفارمروں کے گھمبیر مسائل بھی سامنے لائے گئے ۔ اوور بلنگ کے بھی درجنوں شکایات سامنے آئے۔ پیسکو آتھارٹی نے بعض مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات صادر فرما کر امید دلایا کہ کاٹلنگ نیو فیڈر کے بوسیدہ تاریں تبدیل کی جائیں اور گرمیوں کے آنے سے پہلے پہلے تمام مسائل حلا کرائے جائیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر