گومل زام وارن کینال سے ضلع کی پسماندگی ختم ہوگی، وزیرزراعت

گومل زام وارن کینال سے ضلع کی پسماندگی ختم ہوگی، وزیرزراعت

ٹانک (نمائندہ خصوصی )صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان نے کہا ہے کہ گومل زام وارن کینال سے ضلع ٹانک کی پسماندگی کا خاتمہ ہوگا وارن کینال کے چلنے سے ٹانک میں پانی بحران کا خاتمہ ہو گا جبکہ بنجر اراضی سیراب ہوگی جس سے علاقہ میں خوشحالی آئے گی ٹانک زام ڈیم کی تعمیر پر جلد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ملاقات کرکے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما عرفان خان کنڈی کی خصوصی دعوت پر وارن کینال دورہ کے موقع پر میڈیا بریفنگ کے دوران کیا انکے ہمراہ ممبر صوبائی اسمبلی فیصل امین گنڈاپور ،صوبائی رہنما عرفان خان کنڈی ،فرقان خان کنڈی، ملک امیرکوٹ اللہ داد،ہمایون گنڈاپور،معین الدین گنڈاپور،تحصیل صدر امیر محمد ماما،شوکت ارمانی،صدام محسود،ڈاکٹر احسان ، بلا ل درویش ، نیک رحمان ،نوابزادہ وہاب خان، سینئر رہنما شاہ جہان ٹیپو اور سمیت دیگر پارٹی عہدیدارن موجود تھے صوبائی وزیر زراعت کا کہناتھاکہ صوبائی حکومت جنوبی اضلاع میں پسماندگی کے خاتمہ کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے وارن کینال کام میں سست روی اور غفلت کے مرتکب ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی تعمیراتی کام میں ناقص میٹریل کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا انہوں نے کہا کہ علاقہ جٹاتر کے زمینداروں کے نقصانات کے ازالہ کیلئے وزیراعلی سے ملاقات کرکے پیکج دلوانے کی کوشش کرونگاوارن کینال چک بندی کے بعد پانی چھوڑا جائیگا جس سے علاقہ میں ہریالی اور خوشحالی آئے گی صوبائی وزیر محب اللہ خان کا کہناتھاکہ کسی موضع کی حق تلفی برداشت نہیں کی جائے گی پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائیگا جبکہ کسانوں کے تحفظا ت دور کرنے کیلئے مقامی سطح پر کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو مسائل کے حل کے لئے مدد دیگی ۔۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر