تخت بھائی ، طالبہ قتل ، گورنمنٹ ڈگری کالج کے طلباء کا احتجاجی مظاہرہ

تخت بھائی ، طالبہ قتل ، گورنمنٹ ڈگری کالج کے طلباء کا احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تخت بھائی ( تحصیل رپورٹر )گورنمنٹ ڈگری کالج تخت بھائی سے تعلق رکھنے والے طلباء محاذ کے درجنوں طلباء کا طالبہ لائبہ کے ظالمانہ قتل کے خلاف تخت بھائی ملاکنڈ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ ۔ جس کی قیادت پختون ایس ایف کے صدر منصور ، سمیع ، سلیمان اور دیگر کررہے تھے ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر لائبہ شہیدہ کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار اور طلباء کو تحفظ فراہم کرنے کے نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے مین ملاکنڈ روڈ کو احتجاجی طور پر ہر قسم ٹریفک کے لئے بند رکھا بعد میں ایس ایچ او تھانہ ساڑو شاہ ولایات شاہ خان نے مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کہ جلد از جلد لائبہ شہید کے قاتل کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرینگے جس کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔طلباء کی ریلی گورنمنٹ ڈگری کالج تخت بھائی کالج سے شروع ہو کر تما م با زاروں سے گزرتے ہو ئے مین ملاکنڈ روڈ پر احتجاجی دھرنا دیا ۔