تھانہ پروا کی حدودمیں بھٹیسرموڑ کے قریب دوافرادکی نعشیں برآمد

تھانہ پروا کی حدودمیں بھٹیسرموڑ کے قریب دوافرادکی نعشیں برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)تھانہ پروا کی حدودمیں بھٹیسرموڑ کے قریب دوافرادکی نعشیں برآمد‘پرواپولیس نے موقع پر پہنچ کرتفتیش شروع کردی ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پروا کی حدودمیں بھٹیسرمور کے قریب دوافراد کی نعشیں پڑی ہوئی ملی ہیں جن کوسرمیں گولیاں ماری گئی تھیں ۔ واقعے کی اطلاع پرپرواپولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو قبضے میں لے کر اس واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔دوران تفتیش ان افرادسے برآمدہونے والے شناختی کارڈز سے ان کے نام محمدمعاذسکنہ رحیم یارخان اورضوان سکنہ ضلع قصوربتائے گئے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر