سٹور کیپر حبیب اللہ عرف خان کی اہلیہ انتقال کر گئیں

سٹور کیپر حبیب اللہ عرف خان کی اہلیہ انتقال کر گئیں

ا لپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ محکمہ بہبود آبادی کے سٹور کیپر حبیب اللہ عرف خان کی اہلیہ انتقال کر گئیں، مرحومہ کوگزشتہ روز نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان بر کلے الپوری میں سپرد خاک کردیا گیا ،مرحومہ کے نماز جنازہ میں ان کے رشتہ داران سمیت،مذہبی، سیاسی ،سماجی شخصیات اور زندگی کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔مرحومہ پی پی رہنماء مکمل خان کی بہو،ویلج ناظم الپوری محمد رشید، خان رشید،عالم رشید،ڈاکٹرعزیزالحق کی بہن جبکہ ڈاکٹر عمران اللہ،انجینئر عزیزاللہ،اور امداداللہ کی بھا بی تھیں ،مرحومہ کی فاتحہ خوانی برکلے الپوری میں ادا کی جارہی ہے۔ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے شانگلہ میڈیا سنٹر میں بھی دعا کی گئی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر