محکمہ صحت کی غفلت کے باعث میڈیکل سٹوروں میں کوالیفائیڈ عملہ غائب

محکمہ صحت کی غفلت کے باعث میڈیکل سٹوروں میں کوالیفائیڈ عملہ غائب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)محکمہ صحت کی غفلت کے باعث میڈیکل سٹوروں میں کوالیفائیڈ عملہ غائب جبکہ نان کوالیفائیڈ عملہ مریضوں کی ادویات میں ردو بدل کر کے امراض میں اضافے کاسبب بننے لگے، کم تعلیم یافتہ لڑکے مریضوں کے طبی نسخوں کو اپنی مرضی سے تبدیل کردیتے ہیں ، نسخہ پر درج ادویات بدلنے سے مریضوں کی بیماریوں میں اضافہ ، میڈیکل سٹور مالکان قواعد و ضوابط کے مطابق میڈیکل سٹورز کی رجسٹریشن کے وقت لائسنس ہولڈر فارماسسٹ سمیت کوالیفائیڈ عملہ کو ضروری قرار دیا جاتاہے ،لیکن میڈیکل سٹور زمالکان کوکوالیفائیڈ عملہ رکھنے کے لئے بھاری معاوضہ اداکرنا پڑتا ہے، جبکہ یہ ، مڈل ، میٹرک پاس لڑکوں کو سٹور پر کم تنخواہوں پر ملازم رکھ لیتے ہیں ، دوسری جانب ہیلتھ کیئر کمیشن بھی کارروائی کرنے سے قاصر ہے ، شہریوں نے چیف جسٹس آف پاکستان ، وزیر اعلی خیبر پختونخوا اور صوبائی وزیر صحت سے نوٹس لینے اور کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔