وزیر اعلیٰ کے پی کے کا لاہور پریس کلب کی نئی باڈی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

وزیر اعلیٰ کے پی کے کا لاہور پریس کلب کی نئی باڈی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

لاہور(پ ر) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے لاہور پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ کلب کی نئی باڈی کارکن صحافیوں کے حقوق کی جدوجہد مزید تیز کرے گی اور کلب کو فیملی کلب بنا کر اراکین و ان کی فیملیز کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اعلیٰ نے کلب کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے نام اپنے پیغام میں کہی جو گزشتہ روز وزیر اعلیٰ کے پریس سیکرٹری ،ایوان وزیر اعلیٰ کے ترجمان بہرا مند خان درانی نے لاہور پریس کلب کے دور ے کے دوران دیا ۔انہوں نے کلب کے نو منتخب صدر ارشد انصاری ، سابق صدر اعظم چوہدری، سینئر نائب صدر ذوالفقار خان مہتو، ممبر گورننگ باڈی حسنین چوہدری سمیت دیگر عہدیداروں سے ملاقات کی ، اس موقع پر پی ایف یو جے کے صدر رانا عظیم ، اپینک کے سینئر وائس چیئرمین نعیم مصطفےٰ ، دوست محمد ،افضال احمد ،سید موسیٰ رضا اور دیگر سینئر صحافی بھی موجود تھے۔وزیر اعلیٰ خیبر نے لاہور پریس کے نو منتخب عہدیداروں کے لئے مٹھائی کا تحفہ بھی بھیجوایا اور کلب اراکین کو خیبر پختون خوا کے دورے کے دعوت بھی دی ۔لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ کا شکریہ ادا کیا اور دورے کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے سینئر صحافیوں پر مشتمل ایک وفد جلد خیبرپختونخواہ کا دورہ کرے گا اور وہاں صوبائی حکومت کی طرف سے کئے جانے والے ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کا مشاہدہ بھی کرے گا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر